مبینہ غیرشرعی نکاح کیس ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں کیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پیش ہوئے، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پراسیکیوٹر آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو آخری موقع دیا تھا،جب تک چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار نہیں تھے تو ویڈیو لنک پر حاضری کی سہولت بھی نہیں تھی،چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو ویڈیو لنک حاضری کی سہولت بھی آگئی،وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلبی کا نوٹس ہوا تھا، جیل سے جواب آیا؟سول جج قدرت اللہ نے کہاکہ جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کوئی جواب نہیں آیا۔