بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل انتقال کرگئے
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بزرگ بلوچ رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلاء اور کراچی میں زیر علاج تھے جہاں دارفانی سے کوچ کرگئے، ان کی عمر 93 سال اور بلوچستان نیشنل پارٹی( بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔
سردار عطاء مینگل کے انتقال کی تصدیق سیکریٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ نےبھی کردی۔ وہ بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے۔
خاندانی ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی تدفین خضدار میں آبائی علاقے وڈھ میں کی جائے گی اور کل ہی کراچی سے جسد خاکی وڈھ روانہ ہوگا ۔