کیا آپ ڈاکٹر عافیہ کیلئے رحم کی اپیل وائٹ ہاؤس کو لکھ رہےہیں یا نہیں یہ جواب دیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار

کیا آپ ڈاکٹر عافیہ کیلئے رحم کی اپیل وائٹ ہاؤس کو لکھ رہےہیں یا نہیں یہ ...
کیا آپ ڈاکٹر عافیہ کیلئے رحم کی اپیل وائٹ ہاؤس کو لکھ رہےہیں یا نہیں یہ جواب دیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی  رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل بتا رہے ہیں حکومت نے ڈاکٹر فوزیہ کے ویزا کیلئے بہت مدد کی،کیا آپ رحم کی اپیل وائٹ ہاؤس کو لکھ رہےہیں یا نہیں یہ جواب دیں؟ایک ہفتے میں رحم کی اپیل کا ڈرافٹ پاکستانی حکومت سے شیئر کریں۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اوروطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی،درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ،عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت کے سامنے پیش  ہوئے،فوزیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیوسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش  ہوئے۔

عدالت نے کہاکہ کلائیو سمتھ نے عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق کوشش کی، افغانستان بھی گئے،حکومتی آفیشلز میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم سمتھ کے ساتھ کھڑےہیں،جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی حکومت کو خوف کیا ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے کہاکہ حکومت مستقل بنیادوں پر فوزیہ صدیقی کو سپورٹ کررہی ہے،جب کوئی پالیسی لیول کا فیصلہ کرنا ہو تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے،حکومت پاکستان اپنی طرف سے پوری کوشش کررہی ہے، ایک نئی پیشرفت ہوئی جو عدالت کے سامنے رکھنی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ  امریکا میں عوامی اپیل امریکی وکیل کے ذریعے فائل کی جا سکتی ہے،اگر امریکی وکیل کہے عوامی اپیل فائل کی جاسکتی ہے تو پھر حکومت کرے گی؟اس حوالے سے پالیسی فیصلہ کیا جائے گا۔

جسٹس سردار اعجاز نے کہاکہ کلائیوسمتھ بطور امریکی وکیل وہاں پر عوامی اپیل فائل کریں،بہت شکریہ !ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نےکہاکہ میں عدالت سے معذرت کرتا ہوں،جسٹس سردار اعجاز نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب عدالت سے معذرت نہ کریں،ڈاکٹر عافیہ کسی دن واپس آ جائے تو آپ سب ملکر ان سے معافی مانگنا،تاریخ کو لکھنے دیں ایک امریکی وکیل نے مفت میں ڈاکٹر فوزیہ کا کیس لڑا۔

عدالت نےکہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل بتا رہے ہیں حکومت نے ڈاکٹر فوزیہ کے ویزا کیلئے بہت مدد کی،کیا آپ رحم کی اپیل وائٹ ہاؤس کو لکھ رہےہیں یا نہیں یہ جواب دیں؟ایک ہفتے میں رحم کی اپیل کا ڈرافٹ پاکستانی حکومت سے شیئر کریں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ امریکی صدر کو رحم کی اپیل کا ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئرکیا جائے،اپیل کا ڈرافٹ دیکھ کر ہی حکومت کی طرف سے پالیسی فیصلہ کیا جائےگا، اس کیلئے وقت چاہئے، عدالت دو تین ہفتوں کا وقت دے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی 5ہفتوں تک مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی اور کیس  کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی کردی ۔