سکھر پولیس کا آپریشن ، نسوانی آواز کے جھانسے میں آکر اغوا ءہونیوالا مغوی بازیاب

سکھر پولیس کا آپریشن ، نسوانی آواز کے جھانسے میں آکر اغوا ءہونیوالا مغوی ...
سکھر پولیس کا آپریشن ، نسوانی آواز کے جھانسے میں آکر اغوا ءہونیوالا مغوی بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر پولیس نے آپریشن کے دوران 2 ماہ قبل غوث پور سے اغواء کیے جانے والے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
سکھرکے علاقے بائجی کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران پولیس نے 2 ماہ قبل غوث پور سے اغواء کیے جانے والے مغوی کو بازیاب کرالیا۔سکھر پولیس کے مطابق بازیاب مغوی کو 2 ماہ قبل نسوانی آواز میں بلا کر اغوا ءکیا گیا تھا، ڈاکو مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کررہے تھے جس دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور میں کچو کیٹی کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس نے آپریشن کے دوران گھوٹکی کے رہائشی مغوی کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق مغوی کو 11 روز قبل گھوٹکی سے اغواء کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔