بھارت: اوقاف ترمیمی بل کیخلاف مسلمان رہنماوں میں غم و غصے کی لہر، ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

بھارت: اوقاف ترمیمی بل کیخلاف مسلمان رہنماوں میں غم و غصے کی لہر، ملک گیر ...
بھارت: اوقاف ترمیمی بل کیخلاف مسلمان رہنماوں میں غم و غصے کی لہر، ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں اوقاف ترمیمی بل کےخلاف مسلمان رہنماوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ترمیمی بل کےخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دےدی۔
مودی سرکار اوقاف قانون منسوخ کر کے نیا قانون متعارف کروانے کی کوشش کررہی ہے۔بل منظور ہو نے کی صورت میں وقف بورڈ اور جائیدادوں کا انتظام مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل کربھارتی حکومت کے پاس چلا جائے گا۔
مسلمان رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کا وقف جائیدادوں کوہڑپنے کا منصوبہ ہے۔بھارتی اپوزیشن بھی ترمیمی بل کی مخالفت کررہی ہے۔