بیگم کوٹ اتوار بازار ، نامناسب پارکنگ پر جھگڑے معمول ، لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 3سٹال سیل

بیگم کوٹ اتوار بازار ، نامناسب پارکنگ پر جھگڑے معمول ، لسٹیں آویزاں نہ کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عامر بٹ سے) ماہ اپریل کا پہلا اتوار ،ضلعی حکومت کی جانب سے بیگم کوٹ میں لگائے گئے اتوار بازار میں خریداروں کا رش معمول سے زیادہ دیکھنے میں آیا،سبزیوں پھلوں کے نرخوں میں معمولی اضافہ ، ٹماٹر 70روپے کلو فروخت ہوتا رہا ،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر3وکانداروں کو جرمانہ اور سٹالز کو سیل کر دیا ،مناسب پارکنگ انتظامات نہ ہونے کے باعث اتوار بازار کے باہر ٹریفک جام اور معمولی لڑائی جھگڑے نے ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات کو پھیکا کر دیا ،بیگم کوٹ اتوار بازار میں روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے جانیوالے سروے کے دوران خریدار محمد اعظم منہاس،بابر چوہدری محمد یوسف خان،طارق محمود اور حافظ یاسر نے کہا پچھلے دنوں کی نسبت اب بیگم کوٹ اتوار بازار میں انتظامات قدرے بہتر ہیں ،تمام سٹالز پر ریٹ لسٹیں بھی آویزاں کی گئیں ہیں لیکن دکاندار زیادہ منافع کے لالچ میں ایک ہی سٹال پر دو قسم کی اشیاء سجاتے ہیں ان کا طریقہ واردات یہ ہوتا ہے کہ ریٹ لسٹ پر جو ریٹ آویزاں ہوتا ہے پوچھنے پر یہ بتاتے ہیں کہ وہ ریٹ اس چیز کا ہے اور اسی چیز کا ریٹ جو کہ تھوڑا بہتر کوالٹی میں ہوتی ہے زیادہ کرکے بتاتے ہیں ،خریدار محمد نفیس،عثمان احمد،عدنان علی،فاروق چوہان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس دفعہ ضلعی حکومت کی جانب سے بیگم کوٹ اتوار بازار میں انتظامات قدرے بہتر ہیں ،سکیورٹی کے بھی مناسب انتظامات ہیں ،ہر شخص کی پوری طرح تلاشی کے بعد اسے اندر جانے دیا جاتا ہے لیکن سیکیورٹی مقاصد کے لئے لگائے جانے والے واک تھرو گیٹس خراب ہیں ،جن کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ،مارکیٹ کمیٹی ممبران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی اس دفعہ متحرک نظر آئے ہیں ورنہ تو اس سے پہلے اکثر ہی غائب رہتے تھے ،ہماری آنکھوں کے سامنے دو دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ اور ان کے سٹالز کو سیل کیا گیا جنہوں نے اپنے سٹالز پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں کی تھی ،گرمی کی آمد کے ساتھ ہی کپڑوں کے ریٹس تھوڑے زیادہ ہیں جبکہ سبزیوں ،پھلوں اور خشک میوا جات کے ریٹس میں ملا جھلا سا رجحان ہے ،لیکن پھر بھی اگر باہر کے بازار سے موازنہ کیا جائے تو قیمتیں معمولی زیادہ ہیں لیکن قیمتوں کے زیادہ ہونے کے جواز میں دوکاندار کہتے ہیں کہ یہ قیمتی سرکاری طور پر نافذ ہیں ہمارا ان میں کوئی کردار نہ ہے ۔ضلعی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال رواں سال بہترین خدمات کے جذبہ سے داخل ہور ہو ئے ہیں ،لاہور میں قائم تمام اتوار بازاروں میں خریداروں کو ہرممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی ۔