اے جی آفس کرپشن کیس، سماعت 15 اپریل تک ملتوی

اے جی آفس کرپشن کیس، سماعت 15 اپریل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خرد برد سکینڈل کیس میں ملوث 7ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی،ملزمان میں قمرزمان، وینڈر وقار علی، طاہر حسین،سینئر ایڈیٹر اعظم نواز،احسن علی، عدیل ارحمان اور محمد اکرم شامل ہیں،نیب کے مطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خورد برد کی، ملزم وقار شاہ اور طاہر شاہ نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر کے ساتھ مل کر اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خوردبرد کی،ملزمان نے پیڑول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں خورد برد کی۔

مزید :

علاقائی -