سوڈان کی خود مختار کونسل کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی مذمت

سوڈان کی خود مختار کونسل کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خرطوم (این این آئی)سوڈان کی خود مختار کونسل نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرنے ہوئے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سوڈان کی خود مختار کونسل کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت پر حملے ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔خود مختار کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے حملوں کا نوٹس لے اور خطے کو بدامنی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا سدباب کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -