نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا ...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ نےدورہ پاکستان کے 5 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس کی قیادت  مائیکل بریسویل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث مائیکل بریسویل کو پہلی بار کیوی ٹیم کاکپتان مقرر کیا گیا۔دورۂ پاکستان کے لیے بریسویل کے علاوہ فن ایلن،مارک چیپمین اور جوش کلارکسن اسکواڈ میں شامل ہیں، جمی نیشم، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک کاؤنٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔ ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے،لوکی فرگوسن،میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کےمطابق گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیمسن اور مچل سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں،ول ینگ کاؤنٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سےدستیاب نہیں ہیں، ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل -