پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی کیخلاف قرارداد جمع 

 پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی کیخلاف قرارداد جمع 
 پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی کیخلاف قرارداد جمع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان ) پنجاب اسمبلی میں پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم سزا قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔
نجی ٹی 24نیوز کے مطابق قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان صوبے میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ، پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پتنگ بازی کے باعث کئی بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ، بظاہر پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پتنگ بازی کی مستقل روک تھام کے لئے مو¿ثر قانون سازی کی جائے، پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے، جو شخص پتنگ یا ڈور بنائے اس کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کیا جائے کوئی جج پتنگ یا ڈور بنانے والے ملزم کی ضمانت نہ منظور نہ کرے۔