محکمہ موسمیات کی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور گرم رہا، چھور، نوابشاہ، ٹنڈو جام اور تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔