تینوں فارمیٹس میں کھلا ڑیوں نے عمدہ پر فارمنس دی، وقا ر یو نس

تینوں فارمیٹس میں کھلا ڑیوں نے عمدہ پر فارمنس دی، وقا ر یو نس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو ( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر میں بے حد خوش ہوں‘ سیریز میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی‘ قومی ٹیم میں شعیب ملک کی واپسی فائدہ مند ثابت ہوئی‘ آئندہ دو ماہ کے لئے قومی کھلاڑیوں کو فٹنس پلان دے دیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف تینوں فارمیٹس میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا خاص کرفیلڈنگ کے شعبے میں پاکستانی ٹیم میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کے کپتانوں نے سیریز میں اچھی کپتانی کی۔ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ یونس خان اور یاسر شاہ کو جاتا ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں سرفراز اور اظہر علی کی کارکردگی عمدہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی ‘ انور علی اور عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یونس خان نے کہا کہ دورہ سری لنکا میں ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ آئندہ دو ماہ پاکستان کی کوئی سیریز شیڈول میں نہیں ہے کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کے لئے آئندہ دو ماہ کے لئے فٹنس پلان ڈے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش سے سیریز میں شکست سے بہت کچھ سیکھاہے ،سری لنکا کیخلاف تینوں سیریز میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا ٹور کا فی سخت تھا اس لیے کھلاڑیوں کو اب آرام کرنا چاہیے۔ز