جنس تبدیل کرا کے مرد سے خاتون بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جنس تبدیل کرا کے مرد سے خاتون بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف پیرس ...
جنس تبدیل کرا کے مرد سے خاتون بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنس تبدیل کرا کے مرد سے خاتون بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

اولمپکس گیمز کے آٹھویں روز باکسنگ میں وویمن کی 66کلو گرام کیٹیگری میں ایمان خلیف کا مقابلہ ہنگری کی اینا لوکا ہموری سے تھا جس میں اُنہوں نے حریف کو پوائنٹس کی بنیاد پر پانچ صفر سے شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنالی بلکہ کانسی کا تمغہ بھی یقینی بنالیا۔الجزائر کی باکسر ایمان خلیف اُس وقت خبروں میں آئیں جب پہلے راؤنڈ میں اُن کی حریف باکسر اٹلی کی اینجلا کیرینی نے مقابلے کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد اُن سے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔ اینجلا کا کہنا تھا کہ ایمان خاتون کے معیار پر پور ا نہیں اُترتیں اس لیے وہ اُن سے نہیں لڑسکتیں۔ 
آئی او سی نے ایمان خلیف کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ وویمن باکسنگ میں لڑنے کی اہل ہیں، بعد میں اٹالین باکسر اینجلا نے ایمان سے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی۔خیال رہے کہ الجیرین باکسر ایمان خلیف سے متعلق تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ ایمان خلیف کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگری کی باکسر لوسا ہموری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس کیں تھیں اورشدید تنقید کے بعد پوسٹس ہٹا دیں تھیں۔

مزید :

کھیل -