خشک سردی اور سموگ کے خاتمے کا امکان ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی 

خشک سردی اور سموگ کے خاتمے کا امکان ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی 
خشک سردی اور سموگ کے خاتمے کا امکان ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھرمیں طویل خشک موسم کے بعد آخر کار بارش اور برفباری کی نوید آ گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان میں برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔
بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت ، پشین اور ڑوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان ، کوہاٹ ،اٹک ، چکوال، جہلم ، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور اور راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ میں کمی آئے گی جبکہ پیر سے دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،بارش کے بعد رات کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

قومی -