نوابشاہ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک زخمی

نوابشاہ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک زخمی
نوابشاہ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سرہاڑی لنک روڈ پر حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے تین سگے بھائیوں کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی ہونے والے شخص کو سکرنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ شمن خاصخیلی ، 40 سالہ گلشیر خاصخیلی ،24 سالہ منور خاصخیلی شامل ہیں، جبکہ آصف خاصخیلی زخمی ہوا ہے، چاروں بھائی محنت مزدوری کیلئے جا رہے تھے،پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ کے مقام پر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔