بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان بنگلہ دیش میں آج فائنل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی بلائنڈز کرکٹ ٹیمیں چوتھے ٹی 20 بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آج مدمقابل آئیں گی اپہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو شکست دیکر جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں تمام میچوں میں توقعات سے بڑھ کر پرفارم کیااور کامیابیاں اپنے نام کیں آج افغانستان کو بھی ٹیم عمدہ کھیل سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرے گی دوسری جانب قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑیو ں سے عمدہ کھیل کی امید ہے آج حریف ٹیم کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔