وزیر تعلیم پنجاب  کا سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا دورہ، مشترکہ کاوشوں کو سراہا

وزیر تعلیم پنجاب  کا سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا دورہ، مشترکہ ...
وزیر تعلیم پنجاب  کا سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا دورہ، مشترکہ کاوشوں کو سراہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ویب ڈیسک)  وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایم اے او کالج میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سندس فاؤنڈیشن اور ایم اے او کالج کی انتظامیہ کی جانب سے کامیاب بلڈ کیمپ کے انعقاد پر ان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
وزیر تعلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات اور بلڈ کیمپ کے انعقاد کو سماجی بھلائی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا، سندس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "بلڈ ڈونیشنز کی کمی خاص طور پر تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ایم اے او کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے اس کیمپ کے انعقاد اور خون کے عطیات میں بھرپور تعاون فراہم کیا، جس پر میں انہیں شاباش دینا چاہتا ہوں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایم اے او کالج میں دس کمروں پر مشتمل ایک نیا بلاک تعمیر کیا جائے گا، جس میں کو ورکنگ اسپیس بھی شامل ہوں گے۔ اگلے سو دنوں کے دوران کالج ڈائریکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے ایم اے او کالج میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہترین معیار کے فلٹرز لگائے جائیں گے۔ مزید برآں، موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلے کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا۔