غیر فعال اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے قرضوں کا بھاری بوجھ ملا‘ عثمان ڈار

      غیر فعال اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے قرضوں کا بھاری بوجھ ملا‘ عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے، گزشتہ حکومتوں نے اپنی غیر فعال اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں قرضوں کا بھاری بوجھ ورثے میں چھوڑا۔ ایک انٹر ویو میں عثمان ڈارنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔بہت جلدلوگوں کو ہر شعبہ زندگی میں بہتری نظر آئے گی اور ہر آنے والا روز گزرتے ہوئے دن کے مقابلے میں بہتر ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اتحادی سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے گی اور ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔
عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -