جہاز کے مسافر نے تنگ آکر دروازہ کھولا اور باہر کود گیا۔۔۔ ہوائی سفر کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، کس چیز سے تنگ آیا؟ جان کر پاکستانیوں کو پی آئی اے یاد آجائے گی

جہاز کے مسافر نے تنگ آکر دروازہ کھولا اور باہر کود گیا۔۔۔ ہوائی سفر کی تاریخ ...
جہاز کے مسافر نے تنگ آکر دروازہ کھولا اور باہر کود گیا۔۔۔ ہوائی سفر کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، کس چیز سے تنگ آیا؟ جان کر پاکستانیوں کو پی آئی اے یاد آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک مسافر نے ایسی چیز سے تنگ آ کر ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولا اور باہر کود گیا کہ جان کر آپ کو پی آئی اے یاد آ جائے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 57سالہ وکٹر نامی پولینڈ کا شہری ریان ایئر کی پرواز ایف آر 8164کے ذریعے لندن سے سپین کے مولگا ایئرپورٹ پہنچا تھا، جو اول تو ایک گھنٹے تاخیر سے ایئرپورٹ پر پہنچی اور اگلے ایک گھنٹے تک مسافروں کو اتارے بغیر وہاں کھڑی رہی، جس سے تنگ آ کر وکٹر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور جہاز سے باہر نکل کر اس کے پَر کے اوپر آ گیا۔
رپورٹ کے مطابق وکٹر کے باہر نکلنے پر عملہ پریشان ہو گیا کہ کہیں وہ جہاز کے پَر سے نیچے چھلانگ نہ لگا دے۔ اس پر انہوں نے پولیس کو طلب کر لیا جس نے آ کر وکٹر کو گرفتار کر لیا۔ ریان ایئر کی طرف سے جاری بیان میں اس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ایئرپورٹ سکیورٹی قوانین کی یہ خلاف ورزی مالگا ایئرپورٹ پر کی گئی۔ پولیس مسافر کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اب یہ معاملہ ہسپانوی حکام کے پاس ہے۔“دوسری طرف وکٹر کا موقف یہ ہے کہ وہ دمے کا مریض ہے اور اتنی دیر سے طیارے میں بیٹھے ہونے کی وجہ سے اسے دمے کا دورہ پڑ گیا تھا، اس نے کئی بار عملے کو بتایا لیکن انہوں نے باہر نکالنے سے انکار کر دیا جس پر وہ مجبوراً ہنگامی دروازہ کھول کر باہر نکل آیا۔

جہاز کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ نے ائیرہوسٹس کو زندگی کی سب سے شاندار خوشخبری سنادی، ہوا میں پل بھر میں پوری زندگی ہی بدل گئی کیونکہ۔۔۔
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹر جہاز کے پَر کے اوپر گھنٹوں کے بل جھکا ہے اور انتہائی تکلیف میں دکھائی دیتا ہے۔ پرواز میں سوار ایک ساتھی مسافر کا بھی کہنا تھا کہ ”وکٹر کو دمے کا شدید دورہ پڑا تھا اور اسے ہوا کی اشد ضرورت تھی لیکن ریان ایئر کے عملے نے اس کی بات نہیں سنی۔ ہماری پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی تو اور پھر ایک گھنٹے سے ایئرپورٹ پر کھڑی تھی۔ہمیں ایئرپورٹ پر پہنچ کر اتنا انتظار نہ کرنا پڑتا تو شاید وکٹر کو یہ تکلیف نہ ہوتی۔اس نے انتہائی ہنگامی حالت میں یہ اقدام کیا۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -