دہشتگردوں میں خود کشیوں کا رحجان ،خوارج اپنے ساتھیوں سے کیسا سلوک کرتے ہیں ،بلیک میل کرنے کیلیےکیا کچھ کیا جاتا ہے ؟تہلکہ خیز انکشافات
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دہشتگردوں میں خود کشیوں کا رحجان بڑھنے لگا ،خوارج اپنے ساتھیوں سے کیسا سلوک کرتے ہیں ،بلیک میل کرنے کیلیےکیا کچھ کیا جاتا ہے ؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وادی تیرا میں خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کر لی ۔ دہشتگرد عبدالکبیر نے خوارج کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کی ۔دہشتگرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی خارجیوں نے اغوا ءکر لیا، اغوا ءکامقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فتنہ الخوراج کے دہشت گرد سنگین انسانی جرائم میں ملوث ہیں، خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ان کےساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں۔خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں۔ خوارج جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتےہیں۔ افغان سرزمین پرخوارج کی سرپرستی میں دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ۔خارجیوں کی دہشتگردی اور سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کاانسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔