پیرس، مہنگے ترین ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن ویک شروع

پیرس، مہنگے ترین ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن ویک شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیٹ نیوز) پیرس میں دنیا کے مہنگے ترین ملبوسات کے فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، ماڈلز کی ریمپ پر واک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ "ورسیک ہاو¿ٹ کورٹر" شو میں دلفریب رنگوں اور دیدہ زیب ڈیزائنز والے ملبوسات کی نماش کی جارہی ہے۔ فیشن شو میں معروف ہالی وڈ اداکار اور ماڈلز شریک ہیں۔ اداکار پریس بروسنین کا کہنا ہے کہ اس شو میں بہت خوبصور ت لباس شامل ہیں۔ فیشن ویک کے پہلے روز موسم گرما کے ملبوسات کو پیش کیا گیا۔ شرکا نے ڈیزائنرز کو صلاحیتوں کو خوب داد دی۔ 7 روز تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں دنیا بھر سے معروف ڈیزائنر اپنے تیار کردہ ملبوسات پیش کر رہے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -