کردار کو حقیقت کے قریب نبھانے والا فنکار ہوتا ہے،ساجدہ سید

کردار کو حقیقت کے قریب نبھانے والا فنکار ہوتا ہے،ساجدہ سید
 کردار کو حقیقت کے قریب نبھانے والا فنکار ہوتا ہے،ساجدہ سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ ساجدہ سیدنے کہا ہے کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ہے۔ڈائریکٹر شاہد ظہور کی ڈرامہ سیریل ’’امام ضامن‘‘میں کیرئیر کے منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔ساجدہ سیدنے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے ۔ پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ۔

مزید :

کلچر -