نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا ہے ۔کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کی جانب سے نیول چیف کا استقبال کیاگیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وار کالج کے دورے کے دوران نیول چیف نے 50ویں سٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب کیا اور میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اپنے خطاب کے دوران پاک بحریہ کے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔