عامر خان کی طلاق ، فاطمہ ثنا شیخ بھی میدان میں آگئیں ،اپنے تعلق کے بارے میں واضح بات بتادی 

عامر خان کی طلاق ، فاطمہ ثنا شیخ بھی میدان میں آگئیں ،اپنے تعلق کے بارے میں ...
عامر خان کی طلاق ، فاطمہ ثنا شیخ بھی میدان میں آگئیں ،اپنے تعلق کے بارے میں واضح بات بتادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راو¿ کی علیحدگی کی وجہ قرار دی جانے والی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ کا بھی بیان سامنے آ گیا۔انہوں نے الزامات کی تردید کرتے ہے کہا ہے کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے کیونکہ اس طرح کے معاملات کا انہوں نے اتنے بڑے لیول پرپہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جن سے ان کی آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے، جب لوگ ایسی خبریں پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔

مزید :

تفریح -