پی ایم ڈی سی کی فلسطینی طلباء کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت

پی ایم ڈی سی کی فلسطینی طلباء کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایم ڈی سی نے غزہ کے طلبا ءکو پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ کونسل کے فیصلے کے بعد غزہ کے طلبا ءکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی طبی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کونسل نے غزہ کے طلبا ءکو پاکستان میں طبی تعلیم جاری رکھنے اور مستقبل میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کیلیے یہ فیصلہ کیا۔

صدر پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ کونسل غزہ کے طلبا ءکی مدد کرنا چاہتی تھی، ان طلبا کو پاکستان میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ صدر پی ایم ڈی سی نے کہا  کہ مجموعی طور پر 100 کے قریب طلباء ہوں گے۔ غزہ کے طلبا ءکی معاونت پاکستان کی انسانی ہمدردی اور معاونت کی عکاسی کرتی ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم بین الاقوامی معیار کی ہے۔ یہ غزہ کے طلباء ڈگری مکمل ہونے پر اپنے ملک اور ہم وطنوں کی  خدمت کرسکیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -