عمرکوٹ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور چیمبر آف کامرس عمرکوٹ کےسابق صدرسیٹھ اقبال ادیپوری انتقال کرگئے

عمرکوٹ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور چیمبر آف کامرس عمرکوٹ کےسابق صدرسیٹھ ...
 عمرکوٹ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور چیمبر آف کامرس عمرکوٹ کےسابق صدرسیٹھ اقبال ادیپوری انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ کے معروف سیاسی سماجی رہنمامیونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے ممبرتاجر رہنما شوکت ادیپوری،علی،صابرعلی ادیپوری،اکبرعلی قربان ادیپوری کے والد سیٹھ محمد اقبال ادیپوری مختصر علالت کے بعد "78" سال کی عمر میں مختصر علالت کےبعد انتقال  کرگئے نماز جنازہ اور تدفین کےعمل میں بہت بڑی تعداد میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق     رکھنے والے سیاسی ، سماجی ، صحافی ، وکلاء، مذہبی رہنماؤں عوام شہریوں سمیت ادیپوری برادری کےلوگوں نے  شرکت کی پسماندگان سے تعزیت دکھ افسوس کرانے کےلیے سیاسی سماجی مذہبی اقلیتی سول سوسائٹی اورعوام شہریوں کا اظہار افسوس تعزیت کےلیے آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔

ضلع کونسل عمرکوٹ کے چیرمین ڈاکٹرسید نورعلی شاہ،پیپلزپارٹی کے رہنما سید امیر علی شاہ،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال مالھی ،پیپلزپارٹی کےایم     پی اے قاسم سراج سومرو،میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالدسراج سومرو، پیپلزپارٹی کےرہنماسید سرفراز شاہ،  سماجی رہنما حاجی مجیب کےکے،سماجی رہنماصوفی اعظم،سماجی رہنما،عبدالغفارناگواری، سید قمرالحسن شاہ،سیاسی سماجی رہنما فصیل ناگوری صحافی سید عمران شاہ پریس کلب عمرکوٹ کے صدر فقیر رسول بخش رحمدانی  سینئرصحافی سیدریحان شبیر،،سماجی رہنما  پریس کلب عمرکوٹ کے سرپرست اعلی حاجی گل حسن آریسر،سمیت کئی ایک رہنمائوں نے شوکت ادیپوری،علی،حاجی صابر علی ادیپوری ،قربان ادیپوری سے انکے والد سیٹھ اقبال  کے انتقال  پرگہرے  دکھ  دلی افسوس اور تعزیت  کااظہار کرتےہوئے دعاکی ہےکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے عمرکوٹ  میں انکی  رہائش گاہ پر سیاسی  سماجی ، سول سوسائٹی کے رہنماﺅں ، دوستوں کی برادری کے افراد نے شوکت ادیپوری،حاجی صابرعلی،قربان ادیپوری سے ان کے والد کے انتقال   کرنے پر گہرے  دکھ اور افسوس اور دلی تعزیت  کا اظہار کیاہے اور دعا کی ہےکہ اللہ  تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین مرحوم نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ ،چھ بیٹے  تین بیٹیاں چھوڑے ہیں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء صحافی عوامی شہری سول سوسائٹی رہنماؤں  کا شوکت ادیپوری، صابر علی، قربان، اور علی   سمیت دیگر پسماندگان اور رشتے داروں سے تعزیت کرنےکا سلسلہ جاری ہے ۔