قلعہ گجر سنگھ:منشیات فروش پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

قلعہ گجر سنگھ:منشیات فروش پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نشئیوں کو نشہ فروخت کرنے والا پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے کوپر روڈ پر وردی میں ملبوس پولیس اہلکار عاطف کو نشئیوں کے پاس کھڑا دیکھ کر مقامی افراد نیاسے پکڑ کر تلاشی لی تو دوران تلاشی اس سے نشہ آور انجکشن برآمد ہوئے جس پر انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا شہریوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس اہلکار نشئیوں کو نشہ فراہم کرتا ہے جبکہ پولیس اہلکار عاطف کا کہنا تھا وہ نشہ فراہم نہیں کرتا بلکہ خود نشہ کا عادی ہے ۔

مزید :

علاقائی -