وزیراعظم کی ہدایت پر شاہراہ دستور کو 9سال بعد عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

وزیراعظم کی ہدایت پر شاہراہ دستور کو 9سال بعد عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر شاہراہ دستور کو9سال بعد عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ دستور پر موجود کنٹینرز سمیت تمام رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں، سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ دستور پر پولیس، رینجرز اور کوئیک ریسپانس فورس کے جوان تعینات رہیں گے۔ جمعہ کو اسلام آباد کی شاہراہ دستور کو 9سال بعد عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا، شاہراہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کھولا گیا، شاہراہ دستور پر موجود کنٹینرزسمیت تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، رکاوٹیں ہٹانے کے بعد شاہراہ پر پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کردیئے گئے، شاہراہ دستور کو سابق صدر پرویز مشرف کے زمانے میں بند کیا گیا تھا، شاہراہ کی بندش کے باعث شہریوں کو طویل راستے اختیار کرنے پڑتے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -