عمران خان کو 10ارب روپے کی آفر کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کو 10ارب روپے کی آفر کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) عمران خان کو 10ارب روپے کی آفر کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں پاناما کیس پر خاموش رہنے کے لئے شریف خاندان کی طرف سے 10ارب روپے رشوت کی پیشکش کی گئی، عمران خان کے مطابق یہ پیشکش دبئی میں حمزہ شہباز، شہباز شریف اور ان کے مشترکہ دوست کی ذریعے کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان اس آفر کی تردید کرتا ہے لیکن عمران خان کے اس بیان کی وجہ سے قوم میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ،عمران خان کی آفر کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -