ختم نبوتؐ کا سپاہی ہوں، جھوٹے مقدمات خوفزدہ نہیں کر سکتے: پرویز الٰہی 

  ختم نبوتؐ کا سپاہی ہوں، جھوٹے مقدمات خوفزدہ نہیں کر سکتے: پرویز الٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(نامہ نگار خصوصی) میرے اور میرے خاندان کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ محسن نقوی کی وجہ سے ہو رہا ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا یہ کام نہیں کر سکتا، نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہی میرے خلاف روز نت نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، میں عدالت کا شکرگزار ہوں جس نے ہمیں تین جگہ ریلیف دیا، چودھری پرویزالٰہی کی لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت ختم ہو چکی ہے لیکن محسن نقوی ہر لاقانونیت کا سرغنہ اور برے کام کاچیمپئن بنا ہوا ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ اس نے ہمارے گھر کے اندر آ کر وار کیا ہے جس کا صلہ یہ اللہ سے پائے گا، میں ختم نبوت ؐ کا سپاہی ہوں لیکن حملہ کا انچارج مرزائیوں کی نمائندگی کر رہا ہے اور ہم الحمدللہ ختم نبوتؐ کے پروانے ہیں،جھوٹے بے بنیاد مقدمات ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے، ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، پولیس نے ہمیں کوئی سرچ وارنٹ دکھایا اور نہ ہی یہ عدالت کو کچھ دکھا سکے، انہوں نے جو میرے گھر میں میری فیملی پر دھاوا بولا وہ بالکل غیر قانونی تھا، الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے اور ان شاء اللہ تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور آپ شریفوں کا حشر الیکشن میں دیکھیں گے۔
 پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ اول -