اپریل میں مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی ،اسد عمر

اپریل میں مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی ،اسد عمر
اپریل میں مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی ،اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے ایک سال بعد مہنگائی کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے،اس ملک نے اتنی بڑی معاشی تباہی کبھی نہیں دیکھی ۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ ایک گھریلو خاتون جس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ان پر الزام تراشی سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان پر ایک سال بعد بھی کوئی غیر قانونی کام کرنے کی ایک بھی مثال ڈھونڈنے سے قاصر ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ جس طرح عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا کہ کوئی مذہبی شدت پسند ان پر حملہ کرے گا، وہی بیانیہ اب مراد سعید کے بارے میں شروع۔اسدعمر نے کہاکہ بیانیہ شروع کرنے والے کردار بھی وہی اور لگتا ہے منصوبہ بندی کرنے والے کردار بھی وہی