صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہی اصل نوجوان قیادت موجود ہے ،سیدیوسف رضا گیلانی

صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہی اصل نوجوان قیادت موجود ہے ،سیدیوسف رضا گیلانی
صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہی اصل نوجوان قیادت موجود ہے ،سیدیوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف پیپلز پارٹی ہی ایسی جماعت ہے جس کے پاس بلاول بھٹو زرداری  کی شکل میں اصل نوجوان قیادت موجود ہے۔انہوں نےلندن میں جاری آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان فیوچر لیڈر ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی عمریں 60سال سے زائد ہیں صرف پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس اصل نوجوان قیادت موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 1973کے آئین کی بحالی نے وفاق کو مضبوط کیا ہے اور پیپلز پارٹی کسی صورت  کسی کو بھی آئین کو پامال کرنے نہیں دے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -