حکومت شہریوں کو فوری انصاف فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، عبدالحی دستی

حکومت شہریوں کو فوری انصاف فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، عبدالحی دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ(نامہ نگار)تھانہ رنگپور میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مشیر وزیر اعلٰی پنجاب سردار عبدالحی خان دستی کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں ایم پی اے کی نمائندگی ان کے بیٹے نے کی اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل عظمت خان گورمانی بھی موجود تھے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا اب جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف قانون سازی ہو چکی ہے جن خلاف سزائیں بڑی حد تک بڑھائی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

جا رہی ہیں ان درخواست بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد اصل واقعات پر پولیس بہترین توجہ کے ساتھ شریف شہریوں کے مسائل با آسانی حل کر سکے گی، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کے ویڑن کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کھلی کچہری مین مشیر وزیر اعلٰی پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے بھی شرکا سے خطاب کیا جسمیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا یہ ویڑن ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز تک فوری انصاف فراہم کیا جائے جسکے تحت کھلی کچہریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، سب سے پہلے ہم افسران کے ساتھ یہی فیصلہ کیا کہ دور کے علاقے کے شہریوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا جس سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ رنگ پور عدنان شہزاد کو شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات اور انکوائری طلب معاملات پر انکوائری کیلئے سرکل افسر عظمت اللہ خان گورمانی کو ہدایات جاری کیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے روزانہ کی بنیاد پر فیڈ بیک لیا جائے حقائق پر مبنی شکایات کا فوری ازالہ اور بھرپور کارروائی کی جائے گی جبکہ جھوٹے درخواست بازوں کے خلاف نئے قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر تھانہ سنانواں کی چوکی سلطان کالونی کا بھی دورہ کیا۔
عبدالحئی دستی