عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا اٹک سے بازیاب، پولیس نے ساری کہانی سنادی

عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا اٹک سے بازیاب، پولیس نے ساری کہانی سنادی
عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا اٹک سے بازیاب، پولیس نے ساری کہانی سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو پنجاب کے ضلع اٹک سے بازیاب کرالیا گیا۔

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی لیکن پولیس نے ناکہ بندی کرکے تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں گاڑی کو روکا اور گاڑی رکنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، اس دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں موجود شخص نے اپنا نام انتظار حسین پنجوتھا بتایا اور اغوا ءکاروں نے ان کی ٹانگیں باندھی ہوئی تھیں۔ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ انتظار حسین پنجوتھا کو تھانے منتقل کرکے بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

"ایکسپریس" کے مطابق انہوں نے کہا کہ انتظار حسین پنجوتھا نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان میرے اہل خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -