سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان
سرکاری اور نجی پرائمری سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سموگ کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم  اورنگزیب نے کہاکہ  پرائمری کلاسوں سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظررکھی جائے،سرکاری اور نجی سکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہیے۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ گزشتہ روزلاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح1067ریکارڈکی گئی،بھارت سےسموگ آئی اورایک دم پھیل گئی، بھارت سےآنیوالی ہواؤں سےلاہورسب سےزیادہ متاثرہوا،ان کاکہناتھا کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات کوجلانےسےدھواں سے فضاءآلودہ ہوئی ، لاہور بارڈر کے علاقے میں آلودگی کی شرح1ہزارسےتجاوزکرگئی،لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح1194ریکارڈکی گئی،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا۔

سینئر صوبائی وزیرکاکہناتھا کہ لاہورمیں سموگ کی صورتحال مزیدپیچیدہ ہوگئی،پہلی بارسموگ سےنمٹنےکیلئے8ماہ سےکام کیاجارہاہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنےسموگ پرقابوپانےکیلئےتمام متعلقہ اداروں کواہداف دیئے،سموگ سےبچاؤکےحکومتی پلان پرسختی سےعملدرآمدکرایاجارہاہے،ماحولیاتی تحفظ کےادارےمیں قائم’’وارروم‘‘24گھنٹےجنگی بنیادوں پرکام کرہاہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ غیرقانونی بھٹوں کومسمارکیاجارہاہے،فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی ہے، پنجاب حکومت نے سرکاری پرائمری سکولوں کوایک ہفتےتک بندرکھنےکافیصلہ کیا ہے،پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلئےبندرہیں گے۔