بھارتی جیولن تھروور کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، 4سال کی پابندی عائد

بھارتی جیولن تھروور کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، 4سال کی پابندی عائد
بھارتی جیولن تھروور کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، 4سال کی پابندی عائد
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے جیولین تھروور شیو پال سنگھ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پابندی عائد کردی گئی. 

شیو پال سنگ نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لیا تھا، وہ گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کے بعد جیولن تھرو میں بھارت کے اہم کھلاڑی ہیں. 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیوپال سنگھ کے ڈرگ ٹیسٹ میں میتھاڈون نامی ممنوعہ سٹیرائڈ کے اثرات کا انکشاف ہوا ہے جو دراصل پرفارمنس کو بہتر کرنے کے لیے کھلاڑی استعمال کرتے ہیں۔ 

انڈیا کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ان پر 4سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں  اکتوبر 2025 تک  مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے.

مزید :

کھیل -