شجاع آباد: خاتون نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا

شجاع آباد: خاتون نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا
شجاع آباد: خاتون نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے تعلق رکھنے والی ایک رہائشی خاتون نے راستے میں ہی ریسکیو کی گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ خاتون کو سول ہسپتال سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جارہا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو اہلکار نے ڈلیوری کا عمل پیشہ ورانہ مہارت سے مکمل کیا۔ زچہ بچہ کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ والدہ اور بچہ دونوں خیرت سے ہیں۔اہلخانہ نے ریسکیو اہلکار نعمان کی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔