قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے 3 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے 3 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ، نجی نیوز چینل کا ...
قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے 3 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد اب قومی وائٹ بال ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا؟ اس معاملے میں3  نام زیر غور ہیں۔

"جیو نیوز" کے مطابق  اس سلسلے میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل، جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ سعود شکیل کو بنگلادیش کے خلاف 2  ٹیسٹ کی سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ بطور نائب ٹیسٹ کپتان سامنے لایا گیا تھا۔فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔البتہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک سطح پر بھی قیادت کے فرائض انجام نہیں دیئے تھے۔

مزید :

کھیل -