ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری دیدی 

ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی گئی جب کہ روز ویلٹ ہوٹل کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھی  142 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.09 پیسہ فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے اور ٹیرف میں اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے 407 ارب روپے وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو سبسڈی میں دیے جائیں گے۔
بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -