شیشہ کیفوں کے خلاف اسمبلی میں بل نافذ کروانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے، سردار وقاص

شیشہ کیفوں کے خلاف اسمبلی میں بل نافذ کروانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جنرل رپورٹر ) یورپ کی نسبت آج بھی ہم مشترکہ خاندانی نظام پر یقین رکھتے ہیں اور یہی مشترکہ قدریں منشیات جیسی لعنت جس میں شیشہ سموکنگ اور نیا نشہ آکسیجن شاٹس کے خلاف ہم اپنی یوتھ کو بچا سکتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 40 سے زائد نوجوان پارلیمنٹرین کی تعداد ہے اور ہم سب مل کر منشیات اور دیگر براےؤں کے خلاف آواز بن سکتے ہیں شیشہ کیفوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں موجود شیشہ سموکنگ بل 2014کو نافذ کروانے میں بھرپور لابی کی جائے گی شیشہ کیفوں اور نیا نشہ آکسیجن شاٹس کے خلاف سید ذوالفقار حسین کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ یہ بات پنجاب اسمبلی کے رکن اور چیرمین پنجاب اسمبلی یوتھ کاکس کیمٹی سردار وقاص موکل نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ سنٹر پراجیکٹ آف یوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس کے زیر اہتمام منعقدہ طالبات کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہی ورکشاپ سے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، پروفیسر شہناز ستار، سیکرٹری جاوید اقبال اور ڈاکٹر اکرام نے بھی خطاب کیا۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے اپنے لیکچر میں کہاکہ دولت کمانے کے چکر میں ہیروئن ،چرس، شراب، حشیش کے بعد اب نوجوانوں کو نیا نشہ آکسیجن شاٹ کے جھٹکے دے کر لوٹا جارہا ہے امیر اور غریب کے بچے دونوں برابر ہیں ممبران پنجاب اسمبلی منشیات کے خلاف ضرور سوچیں اور ہیلتھ کمیٹی کے پاس موجود شیشہ سموکنگ بل 2014 کو قانونی طور پر نافذ کروائیں سڑکوں پر پٹرے منشیات کے عادی بھی کسی کی اولاد ہیں۔ نوجواں کو نشہ کے متعلق نقصانات کے بارے آگاہ کرنا ہماری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نیا نشہ آکسیجن شاٹس کے خلاف حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک جامع پالیسی مرتب کرے گی سید ذوالفقار حسین نے اس نئے نشے کے خلاف ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر ا ب تک کی جانے والی کو ششوں اور اقدامات سے آگا ہ کیا ۔ اور بتایا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں شیشہ اور نیا نشہ آکسیجن شاٹس کے خلاف مہم جاری ہے۔