سعودی عرب میں مزید کتنے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی؟ سعودی وزارت صحت نے تشویش ناک بیان جاری کر دیا

سعودی عرب میں مزید کتنے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی؟ سعودی وزارت ...
سعودی عرب میں مزید کتنے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی؟ سعودی وزارت صحت نے تشویش ناک بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں مزید 140 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. 

تفصیلات کے مطابق مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2179 ہوچکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید چار مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 29 ہوگئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق اب تک کل 420 مریض تندرست ہو چکے ہیں جن میں تازہ ترین صحت پانیوالے افراد کی تعداد 69 ہے جبکہ اس وقت موجودہ مریضوں کی تعداد 1،730 ہے.