گوجرانوالہ کے چڑیا گھر سے 8 بندر فرار

گوجرانوالہ کے چڑیا گھر سے 8 بندر فرار
گوجرانوالہ کے چڑیا گھر سے 8 بندر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر کے ایک نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار ہو گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک شہری کے گھر میں قائم چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ گئے، وائلڈ لائف کا عملہ بندروں کی تلاش میں مصروف ہے۔وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق شہر کے ایک علاقے میں 4 بندروں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان 4 بندروں کو پکڑ لیا گیا۔بقیہ 4 مفرور بندروں کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف کا عملہ سرگرم ہے۔وائلڈ لائف کا عملہ ان بندروں کو مختلف چھتوں، خالی مکانات اور باغیچوں میں تلاش کر رہا ہے۔