نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کادائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے،عابد صدیقی

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کادائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے،عابد ...
 نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کادائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے کئی نکات پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اُس طرح سے عمل درآمد نہیں کر رہی جس طرح کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ سست روی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی کڑی کا دہشت گردی سے ملنا خارج از امکان نہیں ان وارداتوں سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے لوگ اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے نہیں دے رہے جس زندگی کے معمولات بُری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ گڈگورننس کے دعوے دار پنجاب کے حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں صوبے کو مافیوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔