سودا لینے جانیوالی 9 سالہ بچی کی کھیتوں سے لاش برآمد، کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر اتاری گئیں
مٹیاری (ویب ڈیسک) تحصیل ہالا کے علاقے خدا آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 9 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے ملی۔
لاش کی شناخت 9 سالا عذرہ چانڈیو کے نام سے ہوئی، واقعے کے بعد پولیس نے کھیتوں میں پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پر تشدد کے نشانات ہیں اور کانوں سے سونے کی بالیاں بھی غائب ہیں۔ورثاء نے کچھ دن پہلے تھانہ ہالا میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں کی جانب کی واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔