عراقی حکومت تمام عسکری گروپ ختم کرے: ایمانوئل میکرون

عراقی حکومت تمام عسکری گروپ ختم کرے: ایمانوئل میکرون
عراقی حکومت تمام عسکری گروپ ختم کرے: ایمانوئل میکرون

  

پیرس (آئی این پی ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں متحرک تمام عسکری گروپوں کا خاتمہ کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرد رہنما ؤں سے ملاقات کے بعد میکرون کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیم اسلامک سٹیٹ کے خلاف عسکری کارروائیوں کے دروران بننے والے عسکری گروپ اب ختم کر دینا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت رفتہ رفتہ ان گروپوں کو غیرمسلح کرنے کے سلسلے شروع کرے۔ واضح رہے کہ عراق میں عسکری گروپ خاصا متحرک ہے اور کرد حکام الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ کردوں کے خلاف مظالم میں پیش پیش ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی