انتہا پسند ہندووں کا احتجاج ،شاہ رخ اور مائرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘کی شوٹنگ روک دی گئی

انتہا پسند ہندووں کا احتجاج ،شاہ رخ اور مائرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘کی شوٹنگ ...
انتہا پسند ہندووں کا احتجاج ،شاہ رخ اور مائرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘کی شوٹنگ روک دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹر نگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ کی  گجرات میں جاری شوٹنگ وشواہندو پریشد کے احتجاج کے باعث روک دی گئی ہے۔

 بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بی جے پی کو آئینہ کیا دکھایا توان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے کنگ خان کو پاکستان کا ایجنٹ تک قرار دیا  گیا اور ان کی فلم ’’دل والے‘‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی جس کے بعد انہیں معافی مانگتے ہوئے اپنا بیان واپس لینا پڑا تاہم اب ان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ کے لیے بھی مشکلات  پیدا کی جارہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند جماعت وشواہندو پریشد کی جانب سے شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کی بھارتی گجرات میں شوٹنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جب کہ مظاہرین نے شاہ رخ خان کی تصویر والے پوسٹر نذر آتش کرتے ہوئے ان کی شوٹنگ کی اجازت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ 

مزید :

تفریح -