صوابی؛خیبرپختونخوا پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک،4 گرفتار

صوابی؛خیبرپختونخوا پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ...
صوابی؛خیبرپختونخوا پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک،4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا پولیس کے خفیہ اطلاعات پر کمانڈر سمیت 2 دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ 4 کو زندہ پکڑ لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے صوابی ہنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیاگیا۔
ڈی پی او صوابی نے کہاکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 کو گرفتارکرلیاگیا،ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز اور زینت ثاقب شامل ہیں،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی کاکہناہے کہ آپریشن میں 5 کلو بارود،9 دستی بم، 18 الیکٹرک ڈیو نیٹرز،2 کلاشنکوف و دیگر آلات برآمد ہوئے، ڈی آئی جی کامزید کہناتھا کہ ہلاک دہشتگرداظہار کی سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی ،دہشتگرد اظہار دہشتگردی کے 6 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔