میرواعظ عمر فاروق کو بار بار نظر بند کرنا قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے :ترجمان حریت فورم

میرواعظ عمر فاروق کو بار بار نظر بند کرنا قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ...
میرواعظ عمر فاروق کو بار بار نظر بند کرنا قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے :ترجمان حریت فورم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فور م نے اپنے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بندکرنے کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کا دیوالہ پن قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت باربار نظر بند کیا جاتا ہے جو قابض انتظامیہ کی شدید بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ کی مسلسل گھر میں نظر بندی سے ان کی دینی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں اور کشمیری انکے وعظ و تبلیغ سے محروم ہو رہے ہیں۔ میر واعظ کی بار بار نظر بندی سے قابض انتظامیہ کشمیریوں کے دینی معاملات میں مداخلت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -