”جلتا کشمیر بچاؤ“ٹرین مارچ آج سے شروع، کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا  

”جلتا کشمیر بچاؤ“ٹرین مارچ آج سے شروع، کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ آج لاہور ریلوے سٹیشن سے شروع  ہوکر کینٹ ریلوے سٹیشن کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ مارچ کی قیادت سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، صوبائی صدر ڈاکٹر حافظ شاہد حسین، جنرل سیکر ٹری زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل سیکر ٹری ڈاکٹر عمران مصطفٰے کھوکھر علماء  ومشائخ اہلسنت کریں گے۔اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ،صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان،معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی، اوریا مقبول جان، کشمیری رہنما مشعال ملک سمیت دیگرمذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین جلسہ سے خطاب کریں گے۔ مارچ کا مختلف سٹیشنوں پر بھرپوراستقبال کیا جائے گا۔
ٹرین مارچ

مزید :

صفحہ آخر -