ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اَپ میچ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اَپ میچ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اَپ میچ کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سہ روزہ وارم اَپ میچ کھیلنے والی پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سہ روزہ وارم اَپ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا، جہاں اوپنر امام الحق شاہینز کی قیادت کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ اسی روز پاکستان شاہینز کا  سکواڈ بھی جمع ہوگا۔ شاہینز 7 جنوری کو اسلام آباد کلب میں اپنی ٹریننگ شروع کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم  8 اور 9 جنوری کو دو ٹریننگ سیشنز کرے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ملتان میں ہورہا ہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں میچز  ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ٹیسٹ  سکواڈ میں موسیٰ خان بھی  سکواڈ کا حصہ ہیں جنہوں نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے 5 میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان شاہین سکواڈ:

امام الحق (کپتان)، احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ ، علی زریاب، حسیب اللہ، حسین طلعت، کاشف علی، محمد ہریرہ، محمد رمیز جونیئر، محمد سلیمان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر اور سعد خان۔

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ  سکواڈ:

کریگ براتھ ویٹ (کپتان)،  الیک اتھانازے، کیسی کارٹی، جوشوا دا سلوا، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، امیر جینگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، جیڈن سیلز، کیون سنکلیئر اور جومل واریکن۔

مزید :

کھیل -